جزیرہ کتھارا میں 82 غیر قانونی تارکین وطن پکڑے گئے۔

کوسٹ گارڈ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یونان کے جزیرے کتھارا کے علاقے کپسالیو میں 82 غیر قانونی تارکین وطن کو پکڑ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ لوگ ایک سپیڈ بوٹ میں گزر رہے تھے جب کوسٹ گارڈ نے ان کو دیکھ لیا اور بعد ازاں انہیں گرفتار کر لیا۔ ان کے ساتھ تین آدمی اور بھی پکڑے گئے جو خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان لوگوں کو کہیں منتقل کرنے کے لئے لے کر جا رہے تھے۔

ان تارکین وطن کو ابھی تک جزیرہ کیتھارا میں رکھا گیا ہے بعد ازاں ان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اس بات کا فیصلہ ہوگا کہ آیا انہیں یونان سے نکال دیا جائے یا کسی کیمپ میں رکھا جائے۔

تاہم ابھی تک اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ یہ لوگ کہاں سے آرہے تھے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com