جزیرہ سامو میں بڑے رقبے پر آگ لگ گئی

فائر برگیڈ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سامو کے علاقے کیدرو میں بڑے رقبے پر آگ پھیل چکی ہے اور اسے بجھانے میں بہت مشکلات پیش آرہی ہیں جس رقبے پر آگ لگی ہوئی ہے وہاں پہنچنا فائر بریگیڈ کے لئے مشکل ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فائر برگیڈ کی 15 گاڑیاں 30 پیدل جوان پچاس کے قریب رضاکار اور 20 کے قریب دیموس  کے ٹینکر آگ بجھانے میں مصروف ہیں لیکن ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔

فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ اتوار کو دوسرے علاقوں سے بھی فائر برگیڈ کی مدد مانگی جائے۔

ابھی تک آگ رہائشی علاقے سے کافی دور ہے اور اسے بجھانے کی بھرپور کوشش جاری ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com