کریتی جزیرہ کے شہر آئیوس نیکولاؤس میں 19 سالہ نوجوان سمندر میں ڈوب کر مر گیا۔

تفصیلات کے مطابق 19 سالہ نوجوان اس وقت سمندر میں ڈوب گیا جب وہ اپنے دوستوں کے ساتھ وہاں نہا رہا تھا۔دوستوں کے دیکھتے ہوئے اس نے سمندر میں غوطہ لگایا اور جب کافی دیر تک وہ باہر نہیں نکلا تو دوسرے دوستوں نے مدد کے لیے لوگوں کو پکارا۔

اسے ڈھونڈنے میں تھوڑی دیر لگ گئی اور جب اسے باہر نکالا گیا تو وہ بے ہوش تھااسے فورا شہر کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔

ہسپتال میں ڈاکٹروں نے اسے بچانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

اس کی موت کی اصل وجہ پوسٹماٹم رپورٹ آنے کے بعد پتہ چل سکے گی۔

پولیس تمام پہلوؤں پر غور کررہی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com