نیا فیلادلفیا کے ڈاک خانے میں ڈاکہ۔

پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایتھنز کے علاقے نیا فلادیلفیا میں ڈاکووں نے ڈاکخانے کو لوٹ لیا۔

ڈاکو بندوقوں سمیت ڈاک خانے میں داخل ہوئے اور انھوں نے اسلحے کے زور پر ڈاکخانے کے تمام کاؤنٹروں سے پیسے اکٹھے کرلیے۔اور پیسے لے کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے وہاں سے نکل گئے۔

ابھی تک اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ ڈاکخانے سے کتنے پیسے چرائے گئے تاہم پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کو پکڑنے کے لیے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔اور پولیس کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد وہ ڈاکو تک پہنچ جائیں گے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com