مصر کے راستے غیر قانونی تارکین وطن کو یونان لانے والے 6ایجنٹ گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق ایک گروہ جو تارکین وطن کو مصر کے راستے یونان اور پھر یونان سے اٹلی پہنچاتا تھا اس کے چھ ایجنٹ یونان پولیس نے گرفتار کرلئے۔

جب ان سے مزید پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ ان کے دس مزید ساتھی بھی ہیں جو تین ممالک میں کام کر رہے ہیں ان ممالک میں مصر یونان اور اٹلی شامل ہیں۔

ان اراکین سے تفصیلی پوچھ گچھ کے بعد پتہ چلا کہ یہ سب سے پہلے تارکین وطن کو مصر سے یونان کے جزیرے کریتی میں پہنچاتے تھے جہاں ان کو حفاظتی پہرے میں رکھا جاتا تھا کہ یہ لوگ بھاگ نہ جائیںں اور پھر مناسب موقع پر ان کے جعلی کاغذات تیار کرکے ان کو یونان سے اٹلی بھیج دیا جاتا۔

یہ سارے کام کے لیے ایجنٹ ان لوگوں سے 3500 سے لے کر 5000 یورو تک وصول کرتے۔

گرفتارہونے والے 6 ایجنٹوں میں سے 4 کا تعلق یونان سے ہے جبکہ دو غیرملکی ہیں اور ان کے بتائے گئے دس لوگوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com