منشیات بیچنے والے گروہ کے چار اشخاص پکڑے گئے۔

پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دو اشخاص منیدی میں پکڑے گئے جن کی کار سے 85 کلو انڈین  کاناوی برآمد ہوئی۔ان میں ایک 21 سالہ نوجوان جس کا تعلق البانیا سے بتایا جاتا ہے اور دوسری اس کی ساتھی جس کی عمر 20 سال تھی دونوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور کاناوی کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

دوسرے دو اشخاس نیرائیدہ میں پکڑے گئے جب ان کی کار سے تلاشی لینے پر 106 کلو گرام کاناوی برآمد ہوئی۔

ایک47 سالہ شخص اور46  سالہ عورت دونوں کو پولیس نے گرفتار کرکے گاڑی اور کاناوی کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

ان سب کو متعلقہ عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com