اہم ملک نے پاکستانیوں کو ویزا فری انٹری دینے کا اعلان کر دیا

اہم ملک نے پاکستانیوں کو ویزا فری انٹری دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک اہم عرب ملک نے پاکستانیوں کو ویزا فری انٹری دینے کا اعلان کر دیا ہے۔اب پاکستانی صرف ریٹرن ٹکٹ کے ساتھ اس ملک کا سفر کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اہم عرب ملک قطر نے پاکستانیوں کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اب پاکستانی صرف ریٹرن ٹکٹ کے ساتھ قطر کا سفر کر سکیں گے۔ یہ اعلان قطر کی سرکاری ایئر لائن قطرایئرویز نے اپنے آفیشل ویب سائٹ پر کیا جس میں پاکستانیوں کو ویزا فری انٹری کی خوشخبری دیتے ہوئے کہا گیا کہ اب پاکستانی صرف ریٹرن ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ کے ساتھ قطر کا سفر کر سکتے ہیں۔

قطر سفر کرنے والے پاکستانیوں کو ائیرپورٹ پر ہی ایک ماہ کا ویزا جاری کیا جائے گا جو کہ بالکل مفت ہوگا اگر ایک ماہ بعد پاکستانی مزید قیام کرنا چاہیں تو اس ویزامیں مزید توسیع بھی کر دی جائے گی۔

انٹری کے لئے شرائط
1. پاکستان سے آنے والے مسافروں کو پولیو ویکسین کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔

2. ایئر لائن کا کنفرم ریٹرن ٹکٹ اور ہوٹل کی بکنگ ظاہر کرنا ہوگی۔

3. آپ کے پاسپورٹ کی مدت کم ازکم چھ ماہ سے زائد ہونی چاہیے۔

4. آپ کے پاس کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ بھی ہونا چاہیے۔

پاکستان کے کاروباری افراد اور مزدور طبقے نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان سفر میں انتہائی آسانی ہو جائے گی۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com