کینیڈا۔حکومت نےاوپن ورک پرمٹ کا اعلان کر دیا

کینیڈین حکومت نےاوپن ورک پرمٹ کا اعلان کر دیا۔ کینیڈین حکومت نے نئے اوپن ورک پر مٹ کا اعلان کر دیا ہے۔اس پرمٹ کے مطابق وہ ورکرز اور انٹرنیشنل سٹوڈنٹ جو عارضی طور پر کینیڈا میں رہائش پذیر تھے اور مستقل رہائش کیلئے حکومت کو درخواست دے چکے تھے ان کے لیے اوپن ورک پرمٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

کینیڈین امیگریشن کے وزیر نے کینیڈا میں مقیم ہنر مند افراد اور بین الاقوامی طالب علموں کے لیے اوپن ورک پرمٹ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اوپن ورک پرمٹ 26 جولائی سے شروع کیا جائے گا اور اس کے لیے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ دسمبر 2022 ہوگی۔

اس اعلان کے بعد کینیڈا میں مقیم ہنر مند افراد اور انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کو اپنے ویزا ختم ہونے کی پریشانی سے نجات مل گئی ہے۔امیگریشن کے وزیر نے مزید بتایا کہ کینیڈین حکومت دسمبر 2022 تک 90 ہزار ہنر مند افراد اور انٹر نیشنل اسٹوڈنٹس کو ویزافراہم کرے گی۔

یہ اوپن ورک پرمٹ ان افراد کے لیے فائدہ مند ہوگا جو کرونا وائرس کی وجہ سے مشکلات کا شکار تھے۔اب وہ کینیڈا میں اپنے کام کو جاری رکھتے ہوئے معاشرے کے ایک فعال رکن کی حیثیت سے کردار ادا کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com