محنت کش پاکستانیوں کیلئے سفری پابندیوں کے اطلاق سے قبل برطانیہ واپس جانا بہت مشکل ہوگیا.

ائیرلائنز نے پاکستان سے برطانیہ کی پروازوں کے کرایے میں ہوشربا اضافہ کر دیا، پاکستان سے برطانیہ جانے والی براہ راست پروازوں کا کرایہ 2200 سے 2400 پا ئو نڈ تک پہنچ گیا.

محنت کش پاکستانیوں کیلئے سفری پابندیوں کے اطلاق سے قبل برطانیہ واپس جانا بہت مشکل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ سفری پابندیوں کے اطلاق سے قبل ہی ائیرلائنز نے اپنے کرایوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے سفری پابندیوں کے اعلان کے فوری بعد پاکستان سے برطانیہ کیلئے پروازوں کے کرائے بڑھا دئیے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ برطانیہ سے پاکستان جانے والے قرنطینہ سے بچنے کے لیے جمعہ سے قبل واپس جانا چاہتے ہیں، لیکن پاکستان سے برطانیہ جانے والی براہ راست پروازوں کا کرایہ 2200 سے 2400 پا ئو نڈ تک پہنچ گیا ہے۔استنبول سے آنے والی پروازوں کے یکطرفہ ٹکٹ بھی 1700 پاونڈ میں فروخت ہونے لگے ہیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com