ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کورونا ویکسین کی خریداری پر سوال اٹھادیئے

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کورونا ویکسین کی خریداری پر سوال اٹھادیئے ۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پاکستانی عوام کے لیے250 ملین ڈالر (25 کروڑ ڈالر) سے خریدی جانے والی کورونا ویکسین پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

وزیرا عظم کو لکھے جانے والے خط میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے چیئرمین سہیل مظفر نے کہا ہے کہ کسی بھی خریداری میں کرپشن روکنے کیے پیپرا کے رول نمبر 47 پر عمل درآمد ضروری ہے۔ جو بھی ٹینڈر کئے جائے اس ٹینڈر کے تمام کاغذات پیپرا کی ویب پر مہیا کئے جائیں۔

سہیل مظفر نے کہا کہ پوری دنیا میں فی ڈوز ویکسین 4 ڈالر سے37 ڈالر تک ہے جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے خریدی جانے والی کورونا ویکسین کے ریٹس یا ٹینڈر کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔واضح رہے کہ پیپرا رولز کے مطابق گورنمنٹ کا کوئی بھی ادارہ جب بھی کوئی خریداری کرے گا وہ خریداری کے تمام معاہدے اور خریداری کی قیمت اپنی ویب سائیٹ پر دینے کا پابند ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com