غیرقانونی یورپ جانیوالے 61تارکین وطن کو ایرانی حکام نے گرفتار کرلیا

غیرقانونی یورپ جانیوالے 61تارکین وطن کو ایرانی حکام نے گرفتار کرلیا ۔ غیرقانونی طور پر ایران جانے والے 61پاکستانی تارکین وطن کو ایرانی حکام نے گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق پاکستانی تارکین وطن بہتر روزگار کی تلاش میں ایران کے راستے سے یورپ جانا چاہتے تھے جنہیں ایرانی حکام نے گرفتار کرکے سرحدی شہر تفتان میں راہداری گیٹ پر انچارج لیویز کے حوالے کردیا۔

ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی اور ایشیائی تارکین وطن یورپ جانے کے لیے ایران کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔ان میں سے اکثریت ترکی کے بارڈر تک پہنچنے سے پہلے ہی مار دیے جاتے ہیں۔

سیکڑوں کی تعداد میں انسانی اسمگلر اس کاروبار میں ملوث ہیں۔ یہ انسانی اسمگلر لوگوں کو یورپ میں بہتر مستقبل کا لالچ دیتے ہیں اور سمندری راستے سے یورپ بھیجتے ہیں۔

 

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com