رہائشی کارڈ( آدیا پارامونس) کے متعلق اہم اطلاع۔

اگر آپ کا رہائشی اجازت نامہ 31 مارچ 2021 سے پہلے ختم ہو رہا ہے توآپ ابھی اسے بحال کرسکتے ہیں۔

براہ کرم نوٹ کریں کہ یہ پوسٹ رہائشی اجازت نامہ کے بارے میں ہے اور ان لوگوں کے لیے جن کو سیاسی پناہ کا مثبت فیصلہ دیا گیا ہے۔ لہذا یہ ان افراد کے لیے نہیں ہے، جن کے پاس سفید کارڈ ہے یا وہ سفید کارڈ لینا چاہتے ہیں۔

اسائلم سروس نے اعلان کیا ہے کہ ہر وہ شخص جسے یونان میں سیاسی پناہ دی گئی ہے اور ان کا رہائشی اجازت نامہ 31 مارچ 2021 سے پہلے ختم ہوجاتا ہے تو وہ اب اس کی تجدید کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس اعلان کے مطابق اگر آپ کا رہائشی اجازت نامہ 31 مارچ 2021 تک ختم ہوجاتا ہے تو آپ کو 31 جنوری 2021 تک اپنے رہائشی اجازت نامہ کی تجدید کے لئے درخواست دے دینی چاہئے۔

اس کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ آپ کے رہائشی اجازت نامے کے اگلے حصے پر آپ کے نام کے نیچے درج ہوتی ہے۔ یہاں موجودہ تصویر میں، میعاد ختم ہونے کی تاریخ کو سرخ رنگ میں سرکل کیا گیا ہے۔ عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ آپ اپنے رہائشی اجازت نامے کی تجدید کے لئے جلد از جلد درخواست دیں، کیونکہ تجدید کے عمل میں عام طور پر 2 ماہ سے زیادہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

کرونا کے باعث، اس وقت رہائشی اجازت نامہ کی تجدید کے عمل کا وقت بدقسمتی سے اور لمبا ہو گیا ہے۔ اس وجہ سے تمام رہائشی اجازت نامے جو 20 جولائی 2020 سے 31 دسمبر 2020 کے درمیان ختم ہو رہے ہیں۔ ان کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ سے مزید 8 ماہ کے لئے بڑھا دی گئ ہے۔ اس کا مطلب ہے، اگر آپ کے رہائشی اجازت نامہ مثال کے طور پر 1 نومبر 2020 کو ختم ہو گیا ہے تو میعاد ختم ہونے کی تاریخ میں 1 جولائی 2021 تک توسیع کردی جائے گی۔ لیکن آپ کو یقینی طور پر اب بھی اپنے رہائشی اجازت نامہ کی تجدید کرنے کے لئے درخواست دینی ہوگی، ختم ہونے کی ابتدائی تاریخ سے پہلے، مثال کے طور پر یکم نومبر سے پہلے۔ اگر آپ کا رہائشی اجازت نامہ نئے سال میں 31 مارچ 2021 سے پہلے ختم ہورہا ہے اور اگر آپ نے ابھی تک یہ کام نہیں کیا ہے تو براہ کرم فوری طور پر اس کی تجدید کے لئے درخواست دیں۔

براہ مہربانی یہ بھی مطلع کریں کہ آیا آپ کے رہائشی اجازت نامہ کی تجدید کی گئی ہے یا نہیں، اس کی جانچ کے لنک تبدیل ہوگئے ہیں۔ نیز آپ کے رہائشی اجازت نامے کی تجدید کے لئے ای میل ایڈریس جہاں آپ نے درخواست بھیجنی ہے وہ بھی اب مختلف ہے: GAS.residencepermits@migration.gov.gr

اپنے رہائشی اجازت نامے کی تجدید کے بارے میں مزید معلومات کے لئے : https://migration.gov.gr/en/gas/aitoyntes-kai-dikaioychoi/adeies-diamonis/۔

اپنی تجدید کی درخواست دینے کے بعد، براہ مہربانی چیک کریں کہ آیا آپ کے اجازت نامہ کی تجدید یہاں کی گئی ہے: https://migration.gov.gr/en/gas/aitoyntes-kai-dikaioychoi/adeies-diamonis/lista-ananeomenon-adeion-diamonis/

ماخذ: https://migration.gov.gr/en/simantiki-anakoinosi-gia-ananeosi-adet

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com