پاکستان۔ کورونا مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار 671 ہوگئی

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار 671 ہوگئی جب کہ 2 ہزار 67 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 22 ہزار 650 ٹیسٹ ہوئے جب کہ 4 ہزار 728 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار 671 ہوگئی جن میں سے 34 ہزار 355 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک مرتبہ پھر سب سے زیادہ 38 ہزار 903 ہوگئی ہے۔ اسی طرح سندھ میں 38 ہزار 108، خیبر پختونخوا میں 13 ہزار 487، بلوچستان میں 6 ہزار 516، اسلام آباد میں 5 ہزار 329 ، آزاد کشمیر 396 اور گلگت بلتستان میں 932 کیسز رپورٹ ہوچکے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 65 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اس وائرس سے لقمہ اجل بننے والے افراد کی تعداد 2067 ہوگئی۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com