اسپین کی 5 فیصد آبادی میں کورونا کی تشخیص

ہسپانوی حکام کا کہنا ہے کہ اسپین کی پانچ فیصد آبادی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ہسپانوی حکام کے مطابق اسپین کے 20 لاکھ شہریوں کو کورونا وائرس کا انفیکشن ہو چکا ہے۔

ہسپانوی حکام نے بتایا کہ ملک کے وسطی حصوں میں وبا زیادہ پھیلی ہے اور کورونا سے اموات بھی انہی علاقوں میں ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 71 ہزار 95 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 104 ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 44 لاکھ 42 ہزار 414 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 98 ہزار 322 ہو گئیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com