یونان :کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2632 ہوگئی.146 ہلاک۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق یونان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2632 ہو گئی جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 146تک پہنچ گئی.

پچھلے چوبیس گھنٹوں میں چھ مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ دو افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

واضح رہے کہ یونان نے بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹ کرنے کی منظوری دی ہے اس سلسلے میں 500 نرسیں اور500 ڈرائیور ہائر کیے گئے ہیں جو دور دراز کے علاقوں تک بھی کرونا کے ٹیسٹ کریں گے ۔

ان ٹیسٹس کا مقصد یونان میں موجود کورونا وائرس کے ممکنہ مریضوں تک پہنچنا اور انہیں ائسولییٹ کرنا ہے دوسری جانب آہستہ آہستہ لاک ڈاون میں بھی کمی کی جارہی ہے اور مرحلہ وار تمام اداروں اور کارخانوں کو کھول دیا جائے گا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com