پاکستان: کورونا کے 15759 مصدقہ مریض، جاں بحق افراد کی تعداد 346 ہوگئی۔

اسلام آباد / کراچی: ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار 759 ہوگئی ہے جب کہ اس وائرس سے 346 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ملک میں کورونا وائرس سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 8 ہزار 249 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 874 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی۔ جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 15,759 ہوگئی، پنجاب میں سب سے زیادہ 6061، سندھ میں 5695، خیبر پختونخوا میں 2313، گلگت بلتستان میں 333، بلوچستان میں 978، اسلام آباد میں 313 جب کہ آزاد کشمیر میں 66 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ان مریضوں میں سے 4052 صحتیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

مزید 19 ہلاکتیں
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 19 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جس کے بعد اس وائرس سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 346 ہوگئی۔ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ 122 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 100، پنجاب میں 103، بلوچستان 14، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com