کرونا وائرس کے باعث یونان کے تمام پیری فیریاز ایک ماہ کے لئے بند۔

حکومت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے مدنظر یونان کے تمام پیری فیریاز ایک ماہ کے لیے بند کردیے۔

جن افراد نے پیری فیریاز میں” رندیوو” لےرکھے تھے ان کو اطلاع کردی جائے گی کہ یہ رندیوو آگے چلے جائیں گے۔

اس کے علاوہ ہر قسم کی پبلک ڈیلنگ کے لیے پیری فیریاز بند رہیں گے۔ کوئی بھی شخص پیپر جمع نہیں کروا سکے گا نہ ہی کارڈ وصول کر سکے گا، اور نہ ہی نیا رندیوو لے سکےگا ۔ مکمل بند رہیں گے لیکن پیریا کے بند ہونے کا اثر ان افراد پر نہیں پڑے گا جن کے پیپر ختم ہورہے ہیں بلکہ ان لوگوں کو چھوٹ ہوگی کہ وہ اپنے پیپر پیر ی فیر یاز کھلنے کے بعد نیو کروا سکیں گے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com