دلی میں مسلمانوں کا قتل عام؛ افغانستان میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاج.

نئی دہلی میں مسلمانوں پر پُرتشدد حملوں، مساجد کو شہید اور املاک کو نذر آتش کرنے کیخلاف افغانستان میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مودی سرکار کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع بھارتی سفارت خانے کے باہر بڑی تعداد میں شہریوں نے مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن میں بھارت میں مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی میں آر ایس ایس کے غندوں کو مسلمانوں کے قتل عام، مساجد کو نذر آتش کرنے اور املاک کو تباہ کرنے کی کھلی چھوٹ دیدی گئی۔ بی جے پی کے رہنماؤں نے مسلمانوں کیخلاف ہندوؤں کے جذبات کو اکسایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے میں مشتعل ہندوؤں نے متنازع شہریت بل کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر آر ایس ایس کے غنڈوں نے حملہ کردیا جس کے دوران 9 مساجد کو شہید اور درجنوں گھروں کو جلادیا گیا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com