پچیس برس سے روزانہ 5 لیٹر کولا مشروب پینے والا تُرک شہری

عثمانیہ: ترک شہری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 25 برس سے روزانہ پانچ لیٹر کولا مشروب پی رہا ہے اور اس کے علاوہ کچھ اور کھاتا پیتا نہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 35 برس کے اسماعیل اوتلو نے بتایا کہ وہ دس برس کی عمر سے روزانہ ایک خاص برانڈ کا کولا مشروب پیتا ہے۔ ابتدا میں یہ مقدار ایک سے دو لیٹر تھی جو بڑھ کر اب پانچ لیٹر تک پہنچ چکی ہے۔

اسماعیل صبح بیدار ہونے کے بعد ہی کولا مشروب پینا شروع کردیتا ہے اور پانی بھی نہیں پیتا۔ وہ ایک بیکری کا مالک ہے اور شام کے وقت ایک خاص طرح کی پیسٹری کے علاوہ کچھ اور نہیں کھا پاتا۔
اس کا کہنا ہے کہ اسے کولامشروب کی لت لگ چکی ہے اور یہ سگریٹ نوشی سے بھی بدتر ہے۔ اسماعیل اپنے ملنے والوں کو بھی یہ مشروب پینے کی دعوت دیتا ہے اور اس کا ایک دوست بھی روزانہ ایک لیٹر کولا مشروب پینے کا عادی ہوچکا ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com