چین: وائرس سے نو مریض ہلاک

چینی شہر ووہان میں پراسرار وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد چار سو چالیس بتائی جا رہی ہے۔

آج بدھ کے روز طبی حکام نے بتایا ہے کہ نمونیا کا باعث بننے والے وائرس سے اب تک نو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی بِن کے مطابق تمام ہلاکتیں ووہان شہر میں ہوئی ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ وائرس انسان سے انسانوں میں منتقل ہو سکتا ہے۔ حکام نے اس پراسرار وائرس پر قابو پانے کے سلسلے میں ہنگامی اقدامات لیے ہیں، جس میں ہوائی اڈوں، ٹرین اسٹیشن اور شاپنگ سینٹرز پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ شامل ہے۔ امریکا میں بھی اس پراسرار وائرس سے متاثر ہونے والے ایک مریض کی اطلاع ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com