یونان: ہفاسٹن نامی طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔

یونان میں ہفاسٹن نامی طوفان سے تباہی کئی جزیروں میں بجلی کی بندش کی وجہ سے لوگوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹینوس اور آندروس نامی جزائر کئی گھنٹوں تک بجلی سے محروم رہے۔

تیز ہواؤں اور سمندر میں طغیانی کی وجہ سے بحری جہازوں کو اپنے سفر معطل کرناپڑے۔

اس کے علاوہ یونان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور درختوں کے گرنے کی وجہ سے سڑکوں کو آمدورفت کے لئے بند کرنا پڑا طوفان کے بعد مغربی یونان میں برف باری کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق یونان میں موسم نارمل ہونے میں ایک دو دن مزید لگ سکتے ہیں اس کے علاوہ سردی کی موجودہ لہر بھی ایک دو دن تک ختم ہو جائے گی۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com