یونان کی ایک کمپنی کا بحری جہاز اغوا کر لیا گیا
ایک ٹینکر بحری جہاز جس میں تیل موجود تھا 21اگست کو گبون کے قریب لاپتہ ہو گیا ہے یہ بحری جہاز ایک یونانی کمپنی کی ملکیت ہے اور اس میں 17 کے قریب لوگ کام کرتے تھے۔جن کا تعلق جورجیا سے ہے۔
جب یہ جہاز گبون اور ساو تو مے کے قریب پہنچا تو یہ لاپتا ہوگیا ۔
فرانس کی خبر ایجنسی اے ایف پی نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔اس بحری جہاز کی لمبائی 121 میٹر تھی۔اور اس میں 7000 ٹن تیل ڈالنے کی گنجائش موجود تھی۔
یونان کی جس کمپنی کی ملکیت یہ جہاز ہے اس نے جہاز کی تلاش شروع کردی ہے اور اس کے لیے انگلینڈ کی بحری فوج سے مدد لی جا رہی ہے۔اس کے ساتھ ہی خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے بحری قزاقوں نے اغوا کرلیا ہوگا۔