یونان میں سیاحت کے شعبے کی عمدہ کارکردگی آمدن میں 13.6 فیصد اضافہ۔

یونان کے نیشنل بینک کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاحت کے شعبہ نے اس سال عمدہ کارکردگی دکھائی اور یونان میں سیاحت کی مد میں ہونے والی آمدن میں تیرہ شریعت چھے فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

اس سال یونان میں سیاحوں کی آمد کے حوالے سے ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ چائنا اور امریکہ سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا اور امریکہ اور چائنا سے آنے والے سیاحوں  کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ دوسرے یورپی ممالک سے آنے والے سیاحوں سے زیادہ خرچ کرتے ہیں ۔

نیشنل بنک کے مطابق اس سال سیاحت سے 579 ملین یورو آمدن ہوئی جو کہ پچھلے سال سے  13.6فیصد زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ اس سال سیاحوں نے یونان کے دارالحکومت ایتھنز کا رخ بھی کیا اور پچھلے سالوں کی نسبت اس سال زیادہ سیاح ایتھنز  میں آئے۔

آمدن میں اضافہ یونان کے معاشی حالات میں بہتری کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے اور اور مبصرین کا خیال ہے کہ یونان اب ترقی کی جانب گامزن ہوچکا ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com