جاپان میں سمندری طوفان نے 56 افرادکی جان لے لی

جاپان ميں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، حادثات ميں ہلاکتوں کی تعداد 56 ہوگئی، سیکڑوں زخمی جبکہ کئی لاپتہ ہیں،

دارالحکومت ٹوکيو سميت متاثرہ علاقوں ميں ہيلی کاپٹراور کشتيوں کی مدد سے فوج لوگوں کو ريسکيو کررہی ہے۔جاپان ان دنوں سمندری طوفان ہیگی بس کی لپيٹ ميں ہے،

216 کلو ميٹر فی گھنٹہ رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے زندگی کو متاثر کر رکھا ہے، موسم کی خرابی کے باعث پروازيں اور ٹرين سروس تاحال معطل ہے۔رپورٹ کے مطابق موسلا دھار بارشوں سے درياؤں ميں طغيانی کا سلسلہ برقرار، سيلاب سے کانٹو اور کوشن کے علاقے سب سے زيادہ متاثرہيں، درجنوں افراد لاپتہ اور ہزاروں بے گھر ہوگئے، سينکڑوں افراد گھروں کی چھتوں اور پہاڑی علاقوں ميں محصور ہیں، جنہيں فوج ہيلی کاپٹر اور کشتيوں کی مدد سے ريسکيو کررہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ايک لاکھ ريسکيو اہلکار اور 31 ہزار فوجی جوان ريسکيو آپريشن ميں شريک ہيں، جاپانی حکومت نے متاثرہ علاقوں سے 60 لاکھ افراد کو فوری نقل مکانی کی ہدايت کر رکھی ہے۔جاپان ميٹرولوجيکل ايجنسی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 939 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com