فرانس کی ایک فیکٹری میں زبردست آگ بھڑک اٹھی.

فرانس کے شہر روین (سین-میری ٹائم) میں واقع ایک فیکٹری میں آج صبح زبردست آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد زوردار دھماکوں کی آواز سے علاقہ گونج اُٹھا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کے شہر روین میں بدھ اور جمعرات کی رات تقریباً 2 بج کر 40 منٹ پر لیوبرزول کی فیکٹری میں آگ بھڑک اُٹھی، اس موقع پر کئی دھماکوں کی بھی آواز سنی گئی جس کے بعد علاقے میں دھواں پھیل گیا۔

سین-میری ٹائم پریفیکچر نے ایک ہنگامی مرکز قائم کیا ہے اور اس واقعے سے نمٹنے کے لیے فی الحال 150 سے زیادہ فائر فائٹرز متحرک ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک کسی بھی جان نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

دوسری جانب انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کسی بھی نقصان سے بچنے کے لیے کہا ہےجبکہ اس جگہ کے ارد گرد 500 میٹر کے فاصلے پر آبادی کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمعرات کو جمع ہونے والی 11 میونسپلٹیوں میں اسکولوں اور کرچوں کو غیر ضروری سفر سے بچانے کےلیے آج جمعرات کوا سکول بند رہیں گے۔

اس علاقے میں فلو برٹ پل اور سڑکیں ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com