ایتھنز کے مضافاتی علاقے ویرونہ میں آگ بھڑک اٹھی۔

آج صبح گیارہ بجے ایتھنز کے مضافاتی علاقے ویرونہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور  علاقے میں پھیلتی گئی۔

فائر بریگیڈ کے بتیس جوان گاڑیوں سمیت آگ بجھانے میں مصروف ہیں لیکن ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ۔

فائبر بریگیڈ  کے علاوہ علاقے کے رضاکار بھی آگ بجھانے میں مدد کر رہے ہیں مگر ابھی تک آگ کی شدت میں کمی واقع نہیں ہوئی علاقہ مکینوں کو آگ سے دور رہنے کی ہدایات کردی گئی ہیں۔اور آگ کی طرف جانے  والی تمام سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔فائربرگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ بہت جلد آگ پر قابو پالیا جائے گا تا ہم آگ لگنے کی وجوہات ابھی تک پتہ نہیں چل سکیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com