ترک کوسٹ گارڈ نے 330 مہاجرین کو گرفتار کرلیا جوکہ لیزبوس (یونان )میں داخل ہونا چاہتے تھے۔

ترک کوسٹ گارڈ کی جانب سے شائع کردہ پریس ریلیز  میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے 330 مہاجرین کو جو کہ یونان کے جزیرے لیزبوس میں داخل ہونا چاہتے تھے گرفتار کرلیا ہے۔

ترک وزارت داخلہ کی جانب سے شائع کرتا پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ سات مختلف آپریشنزمیں ٹوٹل 330 مہاجرین کو گرفتار کیا گیا جو کہ یونان کے جزیرے لیزبوس میں داخل ہونا چاہتے تھے۔

دس اگست سے لے کر اب تک ترک کوسٹ گارڈ نے ٹوٹل 699 مہاجرین کو گرفتار کیا ہے جو کہ مختلف  جگہوں سے  یونان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

پکڑے جانے والے مہاجرین میں زیادہ تعداد عراق ،شام اور افغانستان کے مہاجرین کی تھی۔

 

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com