سخت گرمی کے بعد یونان میں اب طوفانی بارشیں۔

محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کی پیشئین گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق  سخت گرمی کے بعد، جس نے پورے یونان میں تباہی پھیلائی  اب طوفانی بارشوں کی پیشین گوئی کی گئی ہے ۔

پورے یونان سے موسم خراب ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں مشرقی یونان کے علاوہ مرکزی اور مغربی حصوں میں طوفانی بارشوں کے ساتھ ساتھ آندھی اور طوفان کی پیشین گوئی کی گئی ہے ۔

اس کے علاوہ یونان میں درجہ حرارت میں بھی واضح کمی ہوگی اور اس طرح سے یونان میں گرمی کی لہر جو بہت سارے علاقوں میں آگ باعث بھی بنی تھی اس کا راج ختم ہو جائے گا ۔

لیکن محکمہ موسمیات نے لوگوں کو بلا وجہ گھر سے نکلنے سے منع کیا ہے اور خاص طور پر ڈرائیور حضرات کومنع کیا گیا ہے کہ وہ بلا وجہ  گاڑی چلانے سے گریز کریں اس لئے کہ راستے میں درخت وغیرہ گرنے سے نقصان کا اندیشہ ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com