یونان:نیل وائرس سے دو افراد ہلاک۔

یونان کے نیشنل ہیلتھ آرگنائزیشن نے تصدیق کی ہے کہ نیل وائر س سے دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت ملک میں کل پچیس افراد نیل وائرس  کا شکار ہیں جن میں سے دو افراد آج ہلاک ہوگئے۔

نیشنل ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق کس علاقے سے  تھا جبکہ دو نوں افراد کی عمر 80 سال سے زائد بتائی گئی ہے۔

نیل وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کو سخت بخار ہوتا ہے اور سخت بخار کے ساتھ شدید قسم کا سر درد بھی ہوتا ہے اور کچھ ہی عرصے میں اگر مکمل علاج مہیا نہ کیا جائے تو مریض ہلاک ہو جاتا ہے اس کے علاوہ نیل وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں نشانیاں آخری سٹیج پر ظاہر ہوتی ہیں اور80 فیصد افراد کو پتہ ہی نہیں چل سکتا کہ وہ اس کا شکار ہوچکے ہیں۔

نیشنل ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اس قسم کی نشانیاں مریض میں پائی جایئں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ وقت پر علاج کی سہولت دی جا سکے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com