یونان کے جزیرے کریتی میں 5.2 ریکٹر سکیل کا زلزلہ

کریتی جزیرہ کو 5.2 ریکٹر اسکیل کے زلزلے نے ہلاک کر رکھ دیا

ایتھنز میں جیو ڈائنامک انسٹیٹیوٹ کے مطابق زلزلے کا سنٹر  کریتی کے شہر ایراکلیو سے 23 کلومیٹر شمال مشرق کی جانب تھا اور اس کی گہرائی 66 کلومیٹر بتائی جاتی ہے۔

زلزلے سے ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں بعض جگہوں پر سڑکوں میں دراڑیں پڑی اور عمارتوں کا معمولی نقصان ہوا۔

کریتی جزیرے میں اس موسم میں بہت سے سیاح بھی موجود ہوتے ہیں جن میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے ڈر اور خوف کی وجہ سے انہوں نے تفریحی مقامات سے نکلنا شروع کردیا ہے کریتی کے اعلی ذرائع کے مطابق سیاحوں کو بتایا جارہا ہے کہ اس قسم کے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا خطرہ نہیں ہوتا اور سیاح بلا خوف و خطر اپنی سیاحت کو جاری رکھیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com