دو گھنٹے کے اندر ایتھنز میں دو قتل۔

پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق14 اگست کی رات کو ایتھنز میں قتل کی دو وارداتیں ہوئیں جن میں سے ایک قتل کپسیلی میں ہوا جہاں ایک شخص کو سر میں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق اس شخص کا تعلق البانیہ سے تھا۔اس شخص کو رات 12 بجے کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔

قتل کی دوسری واردات آیا واروارہ میں ہوئی جہاں ایک 51 سال کے شخص کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا اس شخص کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے بچانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جان گنوا بیٹھا۔

اس شخص کو گولیاں مارنے کی وجہ اس کی ذاتی دشمنی بتائی جاتی ہے۔

دونوں وارداتیں آدھے گھنٹے کے اندر اندر ہوئیں پولیس نے دونوں علاقوں سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہیں اور قاتل کو ڈھونڈنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com