یونان :سمندری حدود کو غیر قانونی تارکین وطن سے محفوظ کرنے کے لیے “غبارہ نما” جہاز کا استعمال کیا جائے گا۔

کوسٹ گارڈ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق غبارہ نما جہاز غیر قانونی تارکین وطن کی نگرانی کے لیے استعمال کیا جائے گا

یہ جہاز 35 میٹر لمبا ہے اور 1000 میٹر بلندی تک پرواز کرسکتا ہے۔ اس جہاز کو تھرمل کیمروں سے لیس کیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے سمندری حدود کی نگرانی کریں گے اور ان کا رابطہ براہ راست کوسٹ گارڈ سے ہوگا جو نہی یہ غیر ملکی تارکین وطن کی کشتی کو دیکھے گا کوسٹ گارڈ کو اطلاع مل جائے گی ۔جس کے بعد کوسٹ گارڈ غیر قانونی تارکین وطن کو یونان کی حدود میں داخل ہونے سے روکے گی۔

یہ جہاز آزمائشی طور پر ساموس جزیرہ کے گردونواح  میں ڈیوٹی دے گا اس کے بعد اس کا دائرہ کار بڑھا کر یونان اور ترکی کی سرحدوں پر واقع سمندر تک بڑھا دیا جائے گا۔

کوسٹ گارڈ کے اعلی حکام کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ اس غبارہ نما جہاز کی مدد سے غیر قانونی تارکین وطن کی یونان میں آمد کو روکنا ممکن بنایا جاسکے گا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com