یونان: ایتھنز میں پھر زلزلے کے جھٹکے

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے متعلق بات کرتے ہوئے جیولوجیکل سینٹر ایتھنز کے سربراہ مسٹر آکس نے بتایا کہ زلزلے کا سینٹر ایتھنز سے شمال مغرب کی جانب 21 کلومیٹر دور تھا اور زلزلے کے یہ جھٹکے آفٹرشاکس تھے اس زلزلے کے بعد جو ایک ہفتہ پہلے یونان کو ہلا چکا ہے۔

زلزلے سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں جیو لوجیکل انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ مسٹر آکس کا کہنا تھا کہ یونان جس حصے میں واقع ہے یہاں 4.2 ریکٹر سکیل کے زلزلے اکثر واقع ہوتے رہتے ہیں۔ خصوصی طور پر یہ زلزلہ آفٹر شاکس تھا۔

زلزلے کے بعد لوگوں کو پرسکون رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ابھی تک کسی قسم کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com