پولیس نے امونیا کے قریب آٹھ منشیات فروشوں کا گروہ گرفتار کرلیا۔

ایتھنز میں منشیات کی فروخت میں ملوث آٹھ افراد کا گروہ ایتھنز موٹرسائیکل پولیس یونٹ نے گرفتار کرلیا۔

ان آٹھ افراد کو امونیا کے قریب ایک مکان سے گرفتار کیا گیا جب وہ منشیات کی پیکنگ میں مصروف تھے گرفتار ہونے والے افراد کے قبضے سے کوکین اور ہیروئین  بر آمد کر لی گئی۔

یہ گروہ ایتھنز کے سینٹر میں منشیاتکی فروخت میں ملوث تھا اور منشیات کو گھر میں پیک کر کے باہر بیچا جاتا تھا تھا۔

یہ گروہ مخصوص جگہوں پر کھڑے ہوکر منشیات بیچا کرتا تھا نشاندہی پر پولیس نے ان آٹھ افراد کو گرفتار کیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد سے ملنے والی معلومات کے نتیجے میں اور افراد بھی گرفتار کیے جائیں گے جو اس گروہ کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com