غیر قانونی مہاجرین کو یونان لانے والی خاتون ایجنٹ گرفتار

ترکی بارڈر سے سے غیر قانونی مہاجرین کو تھیسلونیکی پہنچانے والی 45 سالہ خاتون ایجنٹ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والی ایجنٹ کی گاڑی سے پندرہ غیرقانونی مہاجرین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ہونے والی خاتون سے پوچھ گچھ کے بعد یہ انکشاف کیا  کہ ایک مہاجر کو ترکی سے تھیسلونیکی پہنچانے کا 25 سو یورو وصول کیا جاتا اور تھیسلو نیکی پہنچانے کے بعد عورت کا کام ختم ہوجاتا اس کے بعد اگر کوئی مہاجر گرفتار ہوتا تو اس عورت کی ذمہ داری میں شامل نہیں تھا لیکن پولیس نے عورت کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جب اس کی گاڑی سے پندرہ غیر قانونی مہاجرین برآمد کر لیے۔

عورت کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے وہ اس دھندے میں ملوث ہے اور اس کے ساتھ کچھ دوسرے افراد بھی اسی کام میں ملوث ہیں۔

پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس گروپ کے تمام افراد کو پکڑنے کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com