ترکی سے یونان جاتے ہوئے 19 افراد ہلاک۔ حادثہ دم گھٹنے سے پیش آیا۔

ترکی سے یونان جاتے ہوئے 19 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد زخمی اور بیہوش۔

ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایجنٹ نے گنجائش سے زیادہ افراد کو بند ویگن میں ڈال دیا ویگن بند ہونے کی وجہ سے سے ان افراد کا سانس لینا مشکل ہو گیا اور اسی وجہ سے 19افراد جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ کچھ افراد کو شدید سیریس حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ یہ افراد سانس بند ہونے کی وجہ سے  ہوش ہو گئے۔

یونان پولیس کے ذرائع کے مطابق انہوں نے ایک ویگن کا پیچھا کیا جس میں شک تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو ترکی سے یونان لایا جارہا ہے لیکن پولیس کے روکنے پر بھی ڈرائیور نے ویگن کو نہ روکا اس پر پولیس نے ویگن کا تعاقب کیا اور تھیسلونیکی کے قریب ویگن کو روک کر جب تلاشی لی گئی تو ویگن کے پچھلے حصے میں انیس مردہ اشخاص کو پایا گیا۔

ویگن کے پچھلے حصے میں کچھ افراد کو چیکنگ کے  بعد نکالا گیا تو وہ ابھی تک زندہ تھے ان افراد کو فوری ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

پولیس نے ایک ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گرفتار ہونے والے شخص سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے تاکہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کیا جاسکے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کچھ پاکستانی بھی شامل تھے پاکستان کے اعلی حکام کی طرف سے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر قانونی راستوں سے یورپ جانے کے رجحان کو ختم کیا جائے اور اپنی جانوں پر کھیل کر سنہرے خواب دیکھنے کے طریقہ کار کو چھوڑ دیا جائے ۔

یہاں ضرورت اس امر کی بھی ہے کہ پاکستان کی سطح پر حکومت ایسے اقدامات کرے جن سے ایجنٹ حضرات کی حوصلہ شکنی ہو۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com