یونان:ارداسا گاؤں کے قریب ڈرائیور نے کار سائیکل سواروں پر چڑھا دی دو ہلاک 4 زخمی۔

پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ارداسا  گاؤں کے قریب ڈرائیور نے کار سائیکل سواروں پر چڑھا دی 6 میں سے دو سائیکل سوار موقع پر ہی ہلاک چار شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچا دیے گئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ڈرائیور کار کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگیا اور سڑک کے ساتھ جاتے ہوئے چھ سائیکل سواروں پر کار چڑھا دی جس سے موقع پر ہی دو سائیکل سوار شدید زخمی ہوئے اور بعد ازاں ہلاک ہوگئے جب کہ باقی کے چار سائیکل سواروں کو فائر بریگیڈ نے ایکسیڈنٹ کی جگہ سے اٹھا کر ہسپتال پہنچادیا ۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ زخمی ہونے والے سائیکل سواروں کی پوزیشن کیا ہے آیا وہ خطرے سے باہر ہیں یا ابھی تک ایمرجنسی میں موجود ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق کار ڈرائیور تیزرفتاری سے آرہا تھا اور کسی وجہ  سےکار کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگیا ۔ اسی وجہ سے کار سائیکل سواروں پر چڑھ گئی۔

پولیس کی جانب سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں اور مزید تفتیش بھی جاری ہے سڑک پر اس قسم کے کوئی نشانات نہیں ملے جن سے اندازہ لگایا جا سکے کہ کار کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کیوں ہوئی ۔ یعنی سڑک پر تیل وغیرہ کے نشانات موجود نہیں پائے گئے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com