یونان حزب اختلاف کے رہنما “کریا کو س میچوتا کس” نے یورپین یونین سے ترکی پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کردیا ۔

حزب اختلاف کے راہنما کریا کو میچوتا کس نے مطالبہ کیا ہے کہ یورپی یونین کو ترکی پر پابندیاں لگا دینی چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونان یونین کا ایک اہم ملک ہونے کے ناطے یو رپین یونین کو چاہیے کہ وہ ترکی کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے خلاف ترکی پر پابندیاں عائد کرے اور اس طرح سے ترکی کے بڑھتے ہوئے قدموں کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

انہوں نے یونانی قوم سے بھی مطالبہ کیا کہ ہم سب ایک ہیں اور ترکی کے خلاف ہمیں ایک ہونا پڑے گا صرف اسی طرح سے ہم ترکی کے بڑھتے ہوئے قدموں کو روک سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی نے سائپرس کے پانیوں میں تیل اور گیس کے لیے ڈرلنگ شروع کر دی ہے جبکہ سائپرس کا مطالبہ ہے کہ اس پر صرف اور صرف اس کا حق ہے اور اگر وہاں ڈرلنگ کی جاتی ہے تو اس سے حاصل ہونے والا تیل صرف اور صرف سائپرس کا ہے۔

ترکی اور یونان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر بہت سے یورپئین رہنماؤں نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں یونان کا ساتھ دیں گے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com