ترکی سے یونان جاتے ہوئے 69 مہاجرین گرفتار۔

ترکی سے یونان میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے 69 ہر مہا جرین گرفتار ہوگئے ترک کوسٹ گارڈ نے نے سمندر سے ان کو گرفتار کر لیا ۔

گرفتار ہونے والے مہاجرین میں سے زیادہ تر کا تعلق افغانستان اور ایران سے بتایا جاتا ہے جبکہ گرفتار ہونے والے مہاجرین میں 25 بچے بھی شامل ہیں۔

 کوسٹ گارڈ نے گرفتار ہونے والے مہاجرین کو دوبارہ ترکی بھیج دیا ہے اور  امیگریشن ڈیپارٹمنٹ اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ ان لوگوں کے ساتھ کیا کیا جائے۔

دو ہفتے کے دوران لگ بھگ تین سو مہاجرین یونان میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے جا چکے ہیں۔

ترک کوسٹ گارڈ کے نمائندگان کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں مہاجرین ایران افغانستان اور پاکستان سے براستہ ترکی یونان پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ ترک کوسٹ گارڈ کی حتی الوسع کوشش ہوتی ہے کہ ترکی سے کوئی بھی غیرقانونی مہاجر یونان میں داخل نہ ہوسکے  اور ترکی کی مخلصانہ کوشش کی یونان کو تعریف کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ یونانی حکام کئی دفعہ یہ الزام لگا چکے ہیں کہ ترک کوسٹ گارڈ جان بوجھ کر مہاجرین کو یونان کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com