یونان: آیو اندونیو اسٹیشن پر ایک شخص میٹرو ٹرین کے نیچے آ کر کچلا گیا

آیو اندو نیو  اسٹیشن پر ایک شخص میٹرو کے نیچے آ کر کچلا گیا میٹرو ٹرین کا ڈرائیور اس وقت ایک شخص کو دیکھ سکا جب وہ اچانک میٹرو ٹرین کے نیچے آگیا

تفصیلات کے مطابق جونہی ٹرین عیوص آیو اندونیو نامی میٹرو سٹیشن پر پہنچی تو اچانک ایک شخص ٹرین کے نیچے کود پڑا اور اس کے نیچے آ کر کچلا گیا ڈرائیور ٹرین کو روکنے میں اس لیے ناکام رہا کہ یہ سب کچھ اتنا اچانک تھا کہ ڈرائیور کو موقع ہی نہیں مل سکا۔

حادثے کے فوراً بعد فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں اور 12 نوجوان موقع پر پہنچ گئے لیکن متعلقہ شخص کو بچانے میں ناکام رہے متعلقہ شخص کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں اس کا پوسٹ کیا جائے گا اور اس کے بعد اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جائے گی کہ اس نے ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کی یا کوئی اور وجہ تھی۔

پولیس کی جانب سے اسٹیشن پر موجود لوگوں سے پوچھ گچھ جاری ہے اور پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا یہ خودکشی تھی یا کسی اور وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com