یونان میں بڑے پیمانے پر طوفانوں اور سیلابوں کا خطرہ سائنسدانوں نے خبردار کردیا۔

ایکو ویدر نامی امریکن محکمہ موسمیات نے یونان اور بالکان ریاستوں کے متعلق خبردار کیا ہے کہ ان گرمیوں میں بڑے پیمانے پر سیلاب اور طوفان متوقع ہیں۔

موجودہ گرمیوں کے موسم میں بالکان ریاستوں جن میں یونان رومانیہ بلغاریہ وغیرہ شامل ہیں بڑے پیمانے پر طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں جن کی وجہ سے ان ملکوں کے وسیع علاقوں میں سیلاب آسکتے ہیں۔

اسکے علاوہ ایکو ویدر نے دوسرے یورپین ممالک کو بھی خبردار کیا کہ اس سال” ہیٹ ویو” گزشتہ سالوں کے مقابلے میں طویل ہوگی۔

ہیٹ ویو سے متاثر ہونے والے ممالک میں سب سے زیادہ پرتگال٫ اسپین ٫چیک ریپبلک ٫پولینڈ اور جرمنی ہونگے۔ ان ممالک میں جولائی اور اگست کے مہینے میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔

یونان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایکو ویدر کے نمائندے نے مزید بتایا کہ گرمی کی شدت تو دوسرے ممالک کے مقابلے میں کم ہوگی مگر اچانک بارشوں٫ طوفانوں اور سیلابوں سے یونان کے متاثر ہونے کا خطرہ دوسرے ممالک کی نسبت زیادہ ہوگا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com