فرانس میں دھماکا،13 افراد زخمی۔

فرانس کے وسطی شہر لیون میں دھماکے سے 13افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی کیمرے کی مدد سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

مشکوک شخص دھماکے کے مقام پر سائیکل پر آیا اور ایک مشہور بیکری کے باہر تھیلا رکھ کر چلا گیا تھا۔

خیال ہے کہ دھماکا اسی بیگ میں ہوا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کیمروں کی مدد سے ملزم کی تلاش میں مصروف ہے ۔

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور وزیر داخلہ نے واقعہ کو دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔تاہم اس سلسلے میں ابھی تک حتمی شواہد نہیں مل سکے کہ آیا یہ حملہ دہشتگردوں کی جانب سے کیا گیا تھا یا یہ تخریبی کاروائی تھی۔

فرانس پولیس کی جانب سے علاقے کی نگرانی جاری ہے اور لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ اگر کسی کے پاس شواہد ہوں تو وہ پولیس کے پاس فوراً جمع کروائے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com