جرمن چانسلر افريقی ملکوں کے دورے پر روانہ

جرمن چانسلر انگيلا ميرکل مغربی افريقی ممالک کے تين روزہ دورے پر روانہ ہو گئی ہيں۔

وہ آج شام ہی برکينا فاسو کے دارالحکومت پہنچ رہی ہيں، جہاں ميزبان ملک کے صدر ان کا استقبال کريں گے۔ برکينا فاسو کے علاوہ ميرکل مالی اور نائجر بھی جائيں گی۔ اس دوران جرمن چانسلر علاقائی ’جی فائيو‘ يا ساحل کہلانے والے گروپ کی سمٹ ميں بھی شرکت کريں گی۔

ميرکل مالی ميں تعينات جرمن فوجيوں سے کل دو مئی کو مليں گی۔ جرمن چانسلر اس دورے پر ان ممالک ميں جمہوری حکومتوں کی حمايت کا اظہار کريں گی اور انہيں لاحق دہشت گردی جيسے چيلنجز پر بھی تبادلہ خيال متوقع ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com