مزدوروں کا عالمی دن: دنیا بھر میں جلسے، جلوس اور ریلیاں

ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی دنیا بھر میں محنت کشوں نے یوم مئی بڑے جوش و خروش سے منایا اور دنیا کے کونے کونے میں جلسے، جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں جن میں محنت کشوں کے حقوق کو اجاگر کیا گیا۔

روس کی کیمونسٹ پارٹی نے یوم مئی کے موقع پر سینٹ پیٹرس برگ میں ایک بڑی نکالی جس میں ہزاروں کی تعداد میں محنت کشوں نے شرکت کی

یوم مئی کے موقع پر پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی محنت کشوں اور مزدوروں نے ریلیاں نکالیں اور مزدورں کے معاشی مسائل کو اجاگر کیا

پاکستان میں نکالے جانے والے جلسوں میں خواتین محنت کشوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور ایک مرتبہ پھر یہ باور کرایا کہ خواتین محنت کش بھی معاشی استحصال کا شکار ہیں

فرانس کے کئی شہروں میں یوم مئی کی ریلیاں منعقد ہوئیں اور کئی جگہوں پر پولیس اور محنت کشوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں

فلسطین میں بھی یوم مئی پورے جوش و جذبے سے منایا گیا اور غزا جہاں بے روزگاری کی شرح ساٹھ فیصد تک ہے محنت کش اپنے معاشی حقوق کے لیے باہر نکلے

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں یوم مئی میں جلوس کے علاوہ مختلف تقریبات منقعد کی جاتی ہیں جن میں سٹیج ڈرامے بھی شامل ہیں

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com