اسپین ،دوران پروازجہاز کے انجن میں آگ لگ گئی

اسپین کے شہر بارسلونا میں دوران پروازجہاز کے انجن میں آگ لگ گئی ۔

اطالوی کمپنی کے جہاز میں ایک خطرناک صورتحال اُس وقت پیش آئی جب دوران پرواز جہاز کے انجن میں آگ لگ گئی جس نے مسافروں کو بے حد خوفزدہ کردیا۔

مسافر طیارے نے اسپین کے شہر بارسلونا کے ایئرپورٹ سے اُڑان بھری اور کچھ لمحوں بعد ہی دوران پرواز اچانک جہاز کے انجن سے آگ بھڑکتی دکھائی دی جس نے مسافروں کو خوفزدہ کردیا۔

پائلٹ نے کمال مہارت سے جہاز دوبارہ رن وے پر اتارا اور مسافروں کو جانی نقصان سے بچا لیا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com