یونان کی امیگریشن کھلنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔وزارت امیگریشن

پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر چلنے والی ایک خبر کی تردید کرتے ہوئے وزارت امیگریشن کے ترجمان نے کہا کہ یونان میں امیگریشن کھلنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور حکومت وقت ابھی تک اس طرح کی کسی چیز کے بارے میں نہیں سوچ رہی۔

یاد رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے کچھ ایجنٹ حضرات نے سوشل میڈیا پر یہ خبر پھیلا رکھی تھی کہ یونان میں موجودہ حکومت کی تبدیلی سے پہلے امیگریشن کھول دی جائے گی اور یونان میں موجود تمام افراد اسکی مدد سے کاغذات حاصل کر سکیں گے۔

بہت سے افراد نے اس حوالے سے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ سے پوچھ گچھ کی جس پر وزارت امیگریشن نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کوئی بھی چیز زیر بحث نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونان میں موجود پناہ گزینوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے یورپین یونین کے ساتھ مل کر نئی پالیسی ترتیب دی جا رہی ہے اور امید ظاہر کی جاتی ہے کہ ان پالیسیوں کی مدد سے پناہ گزینوں کے مسائل کو حل کرنے میں مدد مل سکے گی۔

ان پالیسیوں میں پناہ گزینوں کے لیے زبان سکھانے کے علاوہ ہنر سکھانے اور بعد ازاں ان کو روزگار کی تلاش میں مدد دینا شامل ہیں اسی طرح کا ایک پروگرام ایتھنز میں بھی شروع کیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں وزارت امیگریشن کے ترجمان نے کہا کہ الیکشن سے پہلے نئی امیگریشن کھولنے کے بارے میں تمام افواہیں غلط ہیں اور اس طرح کی کسی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com