ترکی سے یونان میں داخل ہونے کی کوشش ایک ہزار مہاجرین ترک پولیس نے گرفتار کر لیے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب سوشل میڈیا پر ایک افواہ پھیلائی گئی کہ ترکی اپنے بارڈر کھول رہا ہے اور یونان میں داخل ہونے کی اجازت دے دی جائے گی یہ خبر ترکی کی سکیورٹی فورسز کا تک بھی پہنچ گئی اور انہوں نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کر لیے۔

جونہی رات کو مہاجرین نے ترکی کا بارڈر کراس کرنے کی کوشش کی تو بہت بڑی تعداد میں مہاجرین کوگرفتار کر لیا گیا اور انہیں مختلف کیمپوں میں منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ کچھ دن پہلے اسی طرح کا ایک واقعہ یونان میں بھی پیش آچکا ہے جب سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ایک خبر کے نتیجے میں  بہت سے مہاجرین نے یونان اور مقدونیہ کے بارڈر کا رخ کیا تھا اس وقت بھی مہاجرین کو پولیس اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے واپس بھیج دیا گیا تھا۔

ترکی میں گرفتار ہونے والے مہاجرین کی تعداد ایک ہزار کے لگ بھگ بتائی جا رہی ہے جنہیں ترک پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مختلف کیمپوں میں رکھا ہوا ہے اور بارڈر کراس کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com