انسانی سمگلنگ میں ملوث تین ایجنٹ تھیسلونیکی سے گرفتار مکان کے تہہ خانے سے 16 غیر قانونی افراد بھی بازیاب۔

تھیسلونیکی پولیس کی جانب سے بڑی کارروائی میں تین ایجنٹ گرفتار کر لیے گئے مکان کے نیچے خفیہ تہہ خانے سے 16 غیر قانونی افراد جو کہ ترکی سے یونان میں داخل ہوئے تھے ان کو بھی بازیاب کرا لیا گیا۔

بازیاب ہونے والے افراد کے مطابق ان ایجنٹوں نے انہیں زبردستی مکان کے تہہ خانے میں چھپا رکھا تھا اور ان سے کہا جاتا تھا کہ وہ ایجنٹوں کی مطلوبہ رقم ادا کرکے ہی وہاں سے نکل سکتے ہیں۔

بعض صورتوں میں اگر قید میں موجود افراد رقم ادا نہ کر سکتے تو انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا۔

گرفتار ہونے والے تین ایجنٹوں کا تعلق مولداویہ، انڈیا اور پاکستان سے بتایا جاتا ہے۔

گرفتار ہونے کے بعد ان ایجنٹوں پر بہت سی دفعات لگا کر انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جن میں انسانی سمگلنگ، گینگ وار بنانے اور انسانوں پر تشدد کی دفعات شامل ہیں۔

گرفتار ہونے والے گینگ کی کے مکان سے کرنسی اور آٹومیٹک ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com