یونان کی پہلی سرکاری مسجد کے امام کا انتخاب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یونان میں تعمیر ہونے والی پہلی سرکاری مسجد کے لئے امام کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔

ماروکو سے تعلق رکھنے والے ذاکی محمد کو مسجد کا امام بنانے کی منظوری دی گئی ہے جس پر وزارت تعلیم کے سربراہ کے دستخط ہونا باقی رہ گئے ہیں اس کے علاوہ باقی تمام کارروائی پوری کی جا چکی ہے اور اس سال رمضان میں عام لوگوں کے لیے کھول دی جانے والی مسجد جوکہ ایتھنز میں تعمیر کی گئی ہے اس کی امامت کے فرائض ذاکی محمد ادا کریں گے۔

زاکی محمد اس سے پہلے ایتھنز میں موجود ایک مسجد کے امام ہیں جو کہ ایک بلڈنگ میں قائم ہے اور سرکاری طور پر اجازت حاصل کرنے والی 5 بڑی مساجد میں شامل ہے۔

ذاکی محمد آج سے پچیس سال پہلے یونان آئے تھے اور انھوں نے یونان کی شہریت حاصل کر رکھی ہے زاکی محمد کے دو بیٹے ہیں جو ان کے ساتھ ایتھنز میں رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ مسجد کی تعمیر تقریباً مکمل ہو چکی ہے اور 6 مئی کو رمضان کی شروعات کے ساتھ ہی یہ مسجد عام لوگوں کے لئے کھول دی جائے گی۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com