یورپ تارکین وطن سے متعلق حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرے، جرمن چانسلر۔

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے یورپی رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ مہاجرین سے متعلق اپنے رویے کو حقیقت پسندانہ اور یورپی سوچ کا آئینہ دار بنائیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مرکل نے یہ بات اٹلی میں اردن کے شاہ عبداللہ کو امن کا انعام دیتے ہوئے کہی۔ اردن نے فقط فلسطینی تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد ہی کو اپنے ہاں پناہ نہیں دی بلکہ حالیہ کچھ برسوں میں ساڑھے چھ لاکھ سے زائد شامی مہاجرین بھی اردن میں ہی مقیم ہیں۔

مرکل نے کہا کہ اردن اور جرمنی کی آبادی اور رقبے کا موازنہ کیا جائے، تو جرمنی کے لحاظ سے یہ تعداد ساڑھے پانچ ملین سے بھی زائد بنتی ہے۔ مرکل نے کہا کہ یورپی رہنماؤں کو ان زاویوں کو بھی سامنے رکھنا چاہیے۔ 2015اور 2016میں جرمنی نے قریب ایک ملین مہاجرین کو اپنے ہاں پناہ دی تھی۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com